(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت آج بھی ہورہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کررہے ہیں۔
سماعت شروع ہوئی تو الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے، تاہم چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا، ملزم کے وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف توشہ خانہ کیس دوبارہ سننے کا حکم دیا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ دوبارہ سماعت میں کیس کے جج ہمایوں دلاور ہی رہیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیل پر مقدمہ قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، جبکہ سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کیس میں حق دفاع کی بحالی کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوا تھا۔