جرم وانصاف
محمد خان بھٹی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری
04 Aug 2023
04 Aug 2023
(لاہور نیوز) سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد خان بھٹی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ محمد خان بھٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم نہیں کی جا رہی۔ لہذا عدالت درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔