اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور سمیت ملک بھر میں کتنے غیر قانونی پٹرول پمپس چلائے جا رہے ہیں؟بڑی تعداد سامنے آگئی

03 Aug 2023
03 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی پٹرول پمپس چلائے جانے کا انکشاف ہواہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی نگرانی کرنے والا ادارہ اوگرا خود ہی اُن کا سہولت کاربن گیا،کئی تیل کمپنیوں کو گنجائش سے زیادہ تیل ذخیرہ کرنے کی اجازت دی۔ کئی کو سٹوریج کی صلاحیت پوری کیے بنا ہی لائسنس بانٹ دئیے گئے۔ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی رپورٹ نے اوگرا کی بے ضابطگیوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

 

رپورٹ کےمطابق کئی تیل کمپنیوں نے گنجائش سے زائد غیرقانونی پٹرول پمپ بنا رکھے ہیں۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں غیرقانونی طورپرتیل کی خریداری اورفروخت میں ملوث ہیں۔ اوگرا نے کوٹے سے زائد ڈیزل درآمد کرنے کی اجازت دے کرمقامی ریفائنریزکو بھی نقصان پہنچایا۔ 25 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سٹوریج کی صلاحیت پوری کیے بغیر ہی لائسنس تھما دئیے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ پورے ملک میں بوتلوں اور ڈرمزمیں پٹرول کی فروخت جاری ہے۔غیرمعیاری ٹینکوں میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کو بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے