اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس، فرید کورٹ ہاؤس کی تعمیر نو کا جائزہ

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(لاہور نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت بورڈ کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں فرید کورٹ ہاؤس کی تعمیر نو کیلئے پی سی ون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نے پی سی ون کا جائزہ لے کر تمام ضروری اقدام اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

نبیل جاوید نے متعلقہ افسران کو پی سی ون مکمل کرنے سے پہلے فرید کورٹ ہاؤس وزٹ کرنے کی ہدایت کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے لئے پارکنگ اور شہریوں کے لیے انتظار گاہ کی مقررہ مدت میں تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں صوبہ بھر میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کی تعمیر کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے