اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ بھارت میں کھیلنے کا فیصلہ حکومتی کمیٹی کرے گی: ذکا اشرف

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے بھارت کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے آئی سی سی نے ہم سے پوچھا تھا، بورڈ نے معاملہ حکومت کو ریفر کرتے ہوئے وزیراعظم اور پیٹرن انچیف شہباز شریف کو خط لکھا تھا تاہم انہوں نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت ہدایت دے گی، وینیوز کے بارے میں بھی حکومت بہتر فیصلہ کرسکتی ہے کہ کہاں جانا اور کہاں نہیں جانا چاہیے،بھارت میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھجوانے کا فیصلہ کمیٹی کو کرنا ہے ہم صرف انکی ہدایت پر عملدرآمد کریں گے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونا ہے تاہم میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔

ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے