اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے: قومی ایتھلیٹ شجرعباس

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ایتھلیٹ شجرعباس کا کہنا ہے کہ ایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے۔

شجر عباس نے نجی ٹی وی  سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہمیں مقابلے بہت کم ملتے ہیں، ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لے کرآؤں گا۔

شجرعباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہر مقام پر سرخرو کیا، ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ سیزن کا پہلا مقابلہ تھا جس میں اپنا ریکارڈ بھی بہترکیا۔ ایشین ایتھلیٹک کے بعد سیدھا ایشین گیمز کا مقابلہ ہوگا اگراس سے پہلے بھی مقابلے مل جاتے تو تیاری بہتر ہوتی ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کے لئے میڈل لے کر آؤں گا۔

شجرعباس کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایتھلیٹ کو تمام تر سہولیات مہیا کی جائیں اور اس کا خیال رکھا جانا چاہئے، ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں اچھے رزلٹس آئیں گےمیرے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہے کہ میں اپنے آپ کو مزید بہتر بنا سکوں،جمیکا اورامریکہ کے ایتھلیٹ بہترین ہیں اگر ٹریننگ کے لئے مجھے وہاں بھیجا جائے تو بہتری آسکتی ہے۔

اگرفیڈریشن مجھےجمیکا یا امریکہ ٹریننگ کے لئے بھیجتی ہے تومیں ایشیاء کا گولڈ بھی پاکستان کے لئے لاسکتا ہوں اوراولمپکس کے لئے کوالیفائی بھی کرسکتا ہوں، پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کو بجٹ کم ملتا ہے لیکن جتنا ملتا ہے وہ ہمیں سہولیات مہیا کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے