اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کر دی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی میعاد ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جوڈیشل ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 4 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ  کے کیس میں نامزد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے