27 Jul 2023
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ مین فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کیساتھ 1975 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان مین فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے 2750 روپےفی تولہ اور دس گرام 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔