اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر عدالت برہم، آئی جی کی تنخواہ روکنے کا حکم

26 Jul 2023
26 Jul 2023

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی عدم پیشی پر لاہور کی سپیشل سنٹرل کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سمیت تین اعلیٰ افسران کی تنخواہ روکنے کا حکم دے دیا۔

سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے آج بھی چودھری پرویز الہٰی کو عدالت کے روبرو پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ہوم سیکرٹری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے تینوں افسران کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیے۔

عدالت نے تینوں افسران کو پچاس پچاس ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ پرویزالہٰی کو اب 5 اگست کو پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے