اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی: محسن نقوی

24 Jul 2023
24 Jul 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر لاکھوں ایکڑ زمین کاشت کریں گے، زراعت کا شعبہ ٹھیک کرلیا تو پاکستان کی ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی،  پاک فوج کے ساتھ مل کر خوردنی تیل کے حصول کے لیے بھی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے  کہا کہ اگلے 4 ماہ 100 ارب روپے زراعت کے شعبے پر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، کارپوریٹ فارمنگ ہماری اولین ترجیح ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کے لیے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، چھوٹے کسانوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ہسپتالوں اور سڑکوں کو بہتر کرنے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے