اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی ایتھلیٹ کو جوتوں کا تحفہ مہنگا پڑ گیا، قیمت سے زیادہ ٹیکس عائد

23 Jul 2023
23 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں سپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا۔

صاحب اسرا کے لیے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

صاحب اسرا نے کہا کہ مجھے کسی نے مدد کرنے کے لیے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھ سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا، تحفے میں آنے والے شوز پر اتنی بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔

قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔

کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ سپرنٹر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے