اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بھارت آئے نہ آئے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت ضرور کرنی چاہیے:عطاتارڑ

22 Jul 2023
22 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کھیلنے کے انڈیا کی ٹیم پاکستان آئے یا نہ آئے یہ ان اپنی مرضی ہے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے بھارت ضرور جانا چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ  قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے،بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،  اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے، سیاست اور کرکٹ کو مکس کرنے سے ہمیشہ نقصان ہی ہوا ہے، جب بھی بھارتی ٹیم پاکستان آئی تو انہیں ماحول اچھا ملا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

عطاتارڑ نے کہا میرا تو خواب ہے کہ پاکستان بھارت کی سرزمین سے ورلڈکپ جیت کر لائے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت ہی الگ ہوتی ہے۔

معاون خصوصی وزیراعظم نے کہا وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہے کہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم  کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے