اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر مشہور 'ارشد چائے والے' نے اب یورپی ملک میں اپنا کیفے کھول لیا

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) 2016میں سوشل میڈیا پر عالمی سطح پر مقبول ہونے والے پاکستانی ارشد چائے والے نے لندن کی مصروف شاہراہ پر اپنا خود کا کیفے کھول لیا۔

ارشد نے 'چائے والا' کے نام سے یہ کیفے لندن 229 الفورڈ لین میں کھولا ہے جہاں پاکستانیوں سمیت بھارتی اور بنگلادیشی بڑی تعداد میں قیام پذیر ہیں۔

چائے والا برانڈ کو تین سرمایہ کار بھائی بہادر درانی، نادر درانی اور اکبر درانی خصوصی طور پر لندن لائے ہیں  جو کہ اب پورے برطانیہ، یورپ، شمالی امریکا، ایشیا، آسٹریلیا اور مشرق وسطیٰ میں اس کی فرنچائزز کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

فوٹو: نمائندہ جیو نیوز/لندن

آج سے 7 سال قبل ارشد کو اس بات کا اندازہ تک نہ تھا کہ وہ جو اسلام آباد کی سڑک کنارے ڈھابے پر چائے فروخت کرتا ہے وہ کچھ ہی عرصے میں دنیا بھر میں جانا جائے گا اور اس کی زندگی ہی بدل جائے گی۔

یقیناً اس نے اپنے خوابوں میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ ایک دن وہ عالمی سطح پر ایک سوشل میڈیا سنسیشن، فیشن آئیکون، ایک برانڈ اور لندن جیسی جگہ پر  فرنچائز کا مالک بن جائے گا۔

اگر ہم لندن میں کھولے گئے اس کیفے کی بات کریں تو اس میں جنوبی ایشیا کے روایتی اور ثقافتی رنگ نمایاں ہیں جس میں ٹرک آرٹ سے لے کر ہاتھ سے سجایا گیا ویسپا بھی شامل ہے۔

ارشد نے 2020 میں اسلام آباد میں ’کیفے چائے والا رُوف ٹاپ‘ کے نام سے اپنا ریسٹورینٹ بھی کھولا تھا۔

ارشد چائے والا سوشل میڈیا پر کیسے مقبول ہوئے؟

اکتوبر 2016 میں جب ارشد کی عمر 16 برس تھی، تب ایک فوٹوگرافر جویریہ علی نے اس کی تصویر لی تھی جس میں وہ  ایک گاہک کے لیے چائے ڈال رہا تھا، جویریہ نے تصویر لی اور انسٹاگرام پر پوسٹ کردی اور کیپشن میں لکھا  'گرم چائے'۔

ارشد خان کی خوبصورت شکل، نیلی آنکھیں اور چہرے پر سنجیدگی نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

اُسے اپنی مقبولیت کا اس وقت پتا چلا جب ڈھابے پر اسے دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش بڑھنا شروع ہوگیا، ناصرف سوشل میڈیا بلکہ ارشد کو میڈیا نے بھی خوب کوریج دی جس کے بعد میگزین پر ان کی تصاویر چھپیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے