اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں نخرہ بہت ہے لیکن ایسا کچھ نہیں: جنت مرزا

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی بھی ٹک ٹاکر نہیں بننا چاہتی تھی، میں کم بولتی ہوں اس وجہ سے زیادہ تر لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھ میں نخرہ بہت ہے لیکن ایسا کچھ نہیں۔

ایک انٹرویو میں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ میں ایک پولیس آفیسر بننا چاہتی تھی کیونکہ میرے والد انجم کمال ایک اعلیٰ پولیس آفیسر ہیں، انہیں سرکاری ملازم، گاڑیاں اور دیگر سہولیات حاصل ہیں، میں بھی بالکل ویسا ہی اپنا لائف اسٹائل چاہتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میں بھی پولیس آفیسر بنوں یا پھر کسی پولیس اہلکار سے شادی کروں تاکہ یہ سب سہولیات مجھے بھی حاصل ہو سکیں مگر میری بہن علشبہ کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا جنون کی حد تک شوق تھا جس کی وجہ سے پورے گھر میں یہ ویڈیوز بناتی پھرتی تھی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ایک دن یوں میں نے بھی اس کے ساتھ ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی پھر دوبارہ کبھی اس ایپلیکشن کو کھول کر نہیں دیکھا، اس کے بعد میں کچھ دیر کے لیے جاپان چلی گئی وہاں سے واپسی پر سفر کے دوران ہی میں نے یہ ایپ دوبارہ کھولی تو حیران رہ گئی کیونکہ اس ویڈیو پر لاکھوں ویوز تھے۔

جنت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو کے نیچے لوگوں نے کمینٹس میں کہا کہ آپ مزید ویڈیو بھی بنائیں،یوں میرا سوشل میڈیا پر آنا ہوا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے