اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جنید جمشید نے وجاہت رؤف کے ریسٹورنٹ میں گٹار کیوں بجائی؟ ایک جذباتی واقعہ

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ہدایتکار وجاہت رؤف نے مرحوم جنید جمشید کے ساتھ پیش آنے والا ایک جذباتی واقعہ سنایا۔

پروڈیوسر وجاہت رؤف اپنی اہلیہ  شازیہ وجاہت کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مہمان بنے، اس دوران میزبان نے ان سے جنید جمشید کے حوالے سے بتائے گئے واقعہ کا تذکرہ کیا۔

میزبان کے یاد دلانے پروجاہت رؤف نے بتایا کہ میں اور جنید جمیشد لاس اینجلس میں ایک ہی کالج میں تھے، 14 اگست کے موقع پر ہم نے مینیجرکے ذریعے  جنید کا  کانسرٹ بک کروایا اس وقت ہم جنید جمشید کو اتنا نہیں جانتے تھے، ہمیں مینیجر نے کہا کہ آپ 800 ڈالر ایڈوانس ادائیگی کردیں تو ہم نے وہ ادائیگی کردی لیکن ادائیگی کے باوجود موسیقاروں کے ویزا مسائل کی وجہ سے وہ کانسرٹ نہیں ہوسکا۔

وجاہت رؤف نے بتایا کہ اس کے بعد ہم پاکستان واپس آگئے، 2 سال گزرنے کے بعد میری  جنید سے اچھی خاصی دوستی ہوگئی اور ایک روز انہوں نے مجھے کال کرکے گھر بلایا، اس وقت میں  جنید  کی معاشی تنگی سے واقف تھا جس پر مجھے لگا کہ جنید جمشید نے مجھے معاشی مددد کیلئے یاد کیا ہے لیکن جب میں گھر پہنچا تو وہاں ایک صوفہ ہی موجود تھا، جنید نے  مجھے بتایا کہ انہوں نے اپنا گھر اور گاڑیاں بھی بیچ دی ہیں۔

ہدایتکا ر نے مزید بتایا کہ  اس وقت جب میں نے جنید سے  کسی مدد کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ تمہیں کوئی مدد نہیں کرنی بلکہ مجھے ابھی پتا چلا کہ تم نے کانسرٹ پر مجھے 800 ڈالر ایڈوانس دیے تھے تو تمہارے  وہ پیسے مجھے  واپس کرنے ہیں، پھر انہوں نے مجھے کہا کہ میں تمہارے ریسٹورنٹ میں گٹار بجاکر تمہارا ادھار چکانا چاہتا ہوں، میرے انکار پر جنید نے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ’ کیوں  کہ میں نہیں چاہتا کہ میں تمہار ادھار لیے اللہ کے سامنے پیش ہوں ‘ اس کے بعد جنید نے وہ پیسے میرے ریسٹورنٹ شو کے ذریعے  ادا کردیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے