اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت ہو سکتی ہے: مہوش حیات

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و فلم سٹار مہوش حیات کا محبت کے بارے اپنی رائے میں کہنا ہے کہ انسان کو ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت ہو سکتی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات ساتھی اداکارہ رمشا خان کے ہمراہ نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، پروگرام کے دوران میزبان نے مہوش اور رمشا سے سوال کیا کہ کیا ایک انسان کو ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوسکتی ہے؟

جس کے جواب میں مہوش کا کہنا تھا کہ کسی کی محبت آخری نہیں ہوتی، لیکن جب شادی ہوجائے تو وہی انسان سب کچھ ہونا چاہیے،جب آپ شادی کرتے ہیں تو دائیں یا بائیں کچھ نہیں دیکھا جاتا، فلم "پنجاب نہیں جاؤں گی" میں بھی یہی پیغام دیا گیا تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک وقت میں دو انسانوں سے محبت بالکل ہوسکتی ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے پیچھے دیوانوں کی طرح بھاگنا شروع کردیں،  محبت ہوجاتی ہے لیکن اپنے ساتھی کے ساتھ وفادار ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

بعدازاں رمشا خان نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتی کہ ایک ہی وقت میں دو انسانوں سے محبت ہوجائے، ایسا تب ہوتا ہے جب پہلے انسان کے ساتھ محبت ختم ہوجائے تو انسان دوسرے انسان کو اپنا محبوب ماننے لگتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے