اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، محسن نقوی

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے تمام ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیغام میں محسن نقوی نے کہا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حکم پر قربانی کیلئے پیش کر کے عظیم مثال قائم کی۔ عیدالاضحیٰ کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارا اور یتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا پیغام ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا بحیثیت قوم باہمی رنجشیں اور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا اور مفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ عید کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر ہمیں دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا شعار بنانے کا عہد کرنا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے