اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے: شیخ رشید

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آ ئی ایم ایف کی ساری شرائط قربانی سے پہلے غریب کی قربانی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا  کہ حکومت نے215ارب روپےکامزید ٹیکس لگا کربجٹ کا ڈھانچہ مکمل تبدیل کردیاہے ، جب کارخانے بند ہوں گے، لوگ بےروزگارہونگے ، مہنگائی ہوگی تو10 کھرب کے محصولات کہاں سے اکھٹے ہوں گے، آئی ایم ایف سےپردےکے پیچھے کیاہواہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہیں، سٹیل مِل، روزویلٹ ہوٹل ، ایئرپورٹ ہائی ویز لیز پردینا انویسٹمنٹ نہیں، قومی اثاثےگروی رکھ کربیوقوف نہیں بنایاجاسکتا۔

سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ عوام سڑکوں کی بجائےبیلٹ باکس کی طرف جاناچاہتی ہے، وزیرداخلہ ہزارلوگوں کوگولی مارنے اور پھانسی دینے کا کہتاہے، قحط زده بجٹ کےدوران وزیراعظم اورپارٹی سربراہان موجودنہیں تھے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ان کے پاس عوام کامینڈیٹ نہیں ہے اور ڈیٹ آئی ایم ایف سےمانگ رہےہیں، 13جماعتوں کی چودہ مہینے کی انٹرن شپ ناکام ہوگئی ، دبئی میں سیاسی کھچڑی پک رہی ہے، نواز شریف آجائے تو تیل دیکھیےتیل کی دھاردیکھیے ۔

انہوں نےمزید  کہا کہ دو تہائی کےبغیر قانون بنارہےہیں اور سپریم کورٹ کونہیں مان رہے، یہ لوگ عوام میں بےنقاب ہوگئےہیں، الیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے