اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مودی بائیڈن ملاقات کا اعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے: شیخ رشید

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مودی اور جوبائیڈن کا اعلامیہ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ بھارت اعلامیہ کے اگلے روز ہی 2 پاکستانی سویلین کو بارڈر پر شہید کیا گیا، پاکستان کو بھرپور جواب دینا چاہیے، ہمارےفوجی جوان دہشتگردوں کے خلاف روز جام شہادت نوش کر رہے ہیں اور امریکہ انڈیا اعلامیہ میں ہمیں دہشتگردی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہتھکڑیاں چادر چاردیواری کی تباہی خواتین کی تضحیک یہ ہے شریفوں کی جمہوریت، خود سیر و تفریح موج میلے پر ہیں، غریب پر 215 ارب روپے کا مزید ٹیکس لگایا جا رہا ہے، 10 روپے پٹرول پر مزید لگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈ نگ، اجناس کی قلت غریب کا مقدر ہے، ساری دنیا کو معلوم ہے یہ کرپٹ غیر مقبول اور چور دروازے سے لایا گیا قبضہ گروپ ہے، غیر مقبول حکمران جب صرف تقریروں اور تصویروں کیلئے لائے جاتے ہیں تو اقتصادی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں، عوام انہیں مانتی ہے نہ ہی دنیا انہیں تسلیم کرتی ہے، یہ عوام کے سہارےنہیں بیساکھیوں کےسہارے چل رہے ہیں، حکمرانوں کے اپنے اثاثے اپنی دولت اپنی اولاد ملک سے باہر ہیں اگر یہ اپنےاثاثےملک کے اندر لے آئیں تو ملک کےآدھے مسئلے حل اور آئی ایم ایف کا دباؤ کم ہو جائے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 13 مردہ پارٹیوں نے ملک کو غریب کا قبرستان بنا دیا ہے، زرداری کو میثاق معیشت سے پہلے کرپشن کا حساب دینا ہوگا، نواز شریف کے آنے یا نہ آنے سے اب سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے