اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ کے الزامات جھوٹے ہیں، دوستی بہت پہلے ختم ہو چکی: صندل خٹک

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت پہلے ختم ہوچکی ہے جب ہم دبئی سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی جو ویڈیو لیک ہوئی اس کا الزام وہ مجھ پر لگارہی ہے، مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اس حوالے سے عدالت میں کیس چل رہا ہے اور میڈیا پر الگ بات چل رہی ہے۔

صندل کا کہنا تھاکہ حریم شاہ کہہ رہی ہے صندل نے مجھ سے معافی مانگی ہے ایسا کچھ بھی نہیں، میں نے یا میرے گھر والوں میں سے کسی نے کوئی معافی نہیں مانگی۔

ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے جب تفتیش کی گئی تو کچھ نہیں ملا جس پر مجھے ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی میں بھی اس کے کئی مسائل بنے تھے، جب بھی یہ کسی کی ویڈیو لیک کرتی تھی تو میرا نام آتا تھا، ایف آئی اے نے میرا موبائل اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ جیل میں حالات بہت اچھے تھے،  مہندی لگائی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد صندل خٹک کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا تھا۔

چند روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کی درخواست ضمانت منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے