اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو مکمل ایشیا کپ کی میزبانی کرنی چاہیے، ذکاء اشرف

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مکمل ایشیا کپ کی میزبانی کرنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ میں نے ہائبرڈ ماڈل کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی دی، پاکستان کو مکمل ایشیا کپ کی میزبانی کرنی چاہیے، اہم میچز باہر ہوں گے اور نیپال، بھوٹان کے میچز پاکستان میں ہوں گے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل ایک زیادتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ تھا، بد قسمتی سے منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا، کرکٹ ملک کو متحد کرتی ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں ہو گا۔ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آصف زرداری کی جانب سے اعتماد کرنے پر مشکور ہوں ، ایشیا کپ اور ورلڈ کپ آ رہا ہے تیاری کرنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے