اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ، پی سی بی کی وینیوز کی تبدیلی کی درخواست مسترد

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ کے وینیوزتبدیل کرنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی طرف سے دی جانے والی درخواست انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی دونوں نے مسترد کی، وینیوز کی تبدیلی مسترد کرنے کا فیصلہ بی سی سی آئی اور آئی سی سی حکام کے درمیان میٹنگ میں کیا گیا۔پی سی بی نے چنئی اور بنگلورو کے میچز کے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی، پاکستان کا چنئی میں افغانستان جبکہ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف میچ شیڈول تھا۔

آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ اس موقع پر وینیوز کی تبدیلی کا کوئی جواز نہیں بنتا، شیڈول کے مطابق جن وینیوز کا فیصلہ ہوا ہے انہی پر میچ ہوں گے، وینیوز کی تبدیلی صرف سکیورٹی خدشات کے باعث ہی ہوسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ احمد آباد میں ہی ہو گا، ورلڈکپ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ممبئی میں متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے