اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم انجری کا شکار

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا، ارشد ندیم انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اور ایشین ایسوسی ایشن کے نائب صدر اکرم ساہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے فٹ نہیں ہیں،ارشد ندیم فٹ نہیں ہیں یہ ملک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، نیشنل گیمز میں ارشد ندیم کو حصہ نہیں لینا چاہیے تھا ، ہم نے کہا تھا کہ یہ واپڈا کی جانب سے حصہ نہ لے ، ہماری بات نہیں مانی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے پاکستان کا سوچنا چاہیے ، ایتھلیٹک ٹریک بھی ٹھیک نہیں جہاں ارشد ندیم ان فٹ ہوا، واپڈا کے چیئرمین سے درخواست کروں گا کہ قومی اثاثے کے حوالے سے پوچھیں کہ ایسا کیوں کیا گیا؟ ارشد ندیم واپڈا کا ملازم ہے یہ مزاحمت نہیں کر سکتا تھا، ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہاں ٹریک ٹھیک نہیں ہے، یہ ہم سب کے لیے ایک بری خبر ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے