اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو متوقع

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان 27 جون کو کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیڈول ورلڈکپ کے 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر سامنے لایا جاسکتا ہے، 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز سے 100 دن کا کاؤنٹ ڈاؤن 27 جون سے شروع ہو گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ شیڈول میں تاخیر پاکستان کی طرف سے چند وینیوز پر اعتراضات کی وجہ سے ہوئی، اس سے قبل شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر جاری ہونا تھا جو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کے خلاف میچ چنئی اور آسٹریلیا کے خلاف بنگلور کے میچز کے وینیو کو بدلنے کا کہا تھا، پاکستان نے کنڈیشنز کی بنیاد پر چنئی اور بنگلور کو تبدیل کرنے کا کہا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ بدلنے کا بھی کہا تھا کیونکہ پاکستان نے کسی غیر ایشین ٹیم سے وارم اپ میچ رکھنے کا کہا ہے تاہم سکیورٹی کے علاوہ وینیوز تبدیل کرنے کے لیے مضبوط وجہ بتانا ضروری ہے، مضبوط وجہ نہ ہونے کی بنیاد پر پاکستان کا مؤقف تسلیم کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے