اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میرے بچے نماز، قرآن پاک پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں: سنیتا مارشل

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں نے اورحسن نے شادی سے قبل ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فولو کریں گے ، یہ ہمارا مشترکہ فیصلہ تھا کہ بچے مسلمانوں کے طرززندگی کو فالو کریں گے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ٹاپ ماڈل سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مسلمان طرز زندگی پرکررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ خود عیسائی ہیں اوران کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں شادی سے قبل ہی ہم دونوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچوں کو کس مذہب کو فالو کروانا ہے۔

سنیتا نے کہا کہ چونکہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں، بچوں کے دادا، دادی ان کو زیادہ اچھی طرح سے مذہب کی تعلیم دے سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ میں بچوں کو بیچ میں چھوڑ دوں کہ وہ اپنی مرضی سے کس مذہب کا انتخاب کریں گے۔

سنیتا نے کہا کہ اب یہ ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ ایسے والدین جن کے مذاہب مختلف ہوں وہ اپنے بچوں کے مذہب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کس مذہب کو فالو کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرینڈ کے خلاف ہوں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ بچوں کے دادی دادا زیادہ بہتر انداز سے ان کو سیکھا سکتے ہیں کیونکہ معاشرتی طور پر بچے اپنے باپ کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے