(لاہور نیوز) مون سون سے قبل کھلے مین ہولز کور نہ ہوسکے، بیشتر سب ڈویژنز نے مین ہول کورز کی تکمیل کے این او سی جمع نہ کروائے، واسا کی غفلت جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔
شہر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کے معاملے میں واسا کے شعبہ او اینڈ ایم کی جانب سے چیکنگ میں کوتاہی برتی گئی، کھلے مین ہولز کو بند کرنے سے متعلق واسا افسران این او سی دینے سے کترانے لگے ہیں۔
قوانین کے مطابق چوبیس گھنٹے کی مین ہول سے متعلق رپورٹ ایس ڈی اوز کی جانب سے جمع کروانا ضروری ہے ، بیشتر سب ڈویژنز نے مین ہول کورز کی تکمیل کے این او سی جمع نہیں کروائے، جوبلی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں مین ہولز کھلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
لاہور نیوز کی نشاندہی پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے نوٹس لے کر تمام ڈائریکٹوریٹس کی جمع کروائی گئی رپورٹس کے این او سی چیک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔