اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شیخ رشید کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز ہوگئے ، کیک کاٹنے کی تصویر وائرل

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل ہوگئے، شیخ رشید کی کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں 8 ملین فالوورز مکمل ہونے پر کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیک پر ٹوئٹر کا لوگو اور شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام لکھا ہوا ہے۔

شیخ رشید 8 ملین فالوورز مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول  بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

اسی کے ساتھ ساتھ شیخ رشید ٹوئٹر پر چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کے بھی مقابلے میں آگئے۔ مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس وقت 80 لاکھ 54 ہزار 674 فالوورز موجود ہیں جبکہ  شیخ رشید نے اب تک 80 لاکھ 19 ہزار 74 فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل اکاؤنٹ جبکہ چوتھے نمبر پر صحافی حامد میر کا اکاؤنٹ موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے