18 Jun 2023
(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت جاری کردی۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بڑی ثابت قدمی کے ساتھ ظلم و جبر کے دور کا سامنا کیا ہے، جمہوریت کے لیے پارٹی قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کی تیاری کی جائے، پارٹی کا پیغام ملک بھر میں عام کیا جائے۔