اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی جے آئی ٹی میں پیش، ویڈیو کلپس کی ذمہ داری قبول کر لی

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کے آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تھانہ رمنا میں درج مقدمہ نمبر 255/23 میں تحقیقات کی گئیں اور انہیں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی گئی جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حساس ادارے کے سینئر افسرکا نام لےکربے بنیاد الزامات لگانے والے ان کے کلپ دکھائے گئے، انہوں نے جے آئی ٹی کے سوال پر ویڈیو کلپس کی ذمہ داری قبول کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ویڈیو میں عائد الزامات سے متعلق ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، انہیں حساس ادارےکے سینئر افسر نے براہ راست دھمکی نہیں دی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جےآئی ٹی کے پوچھنے پربتایا کہ کسی کے بتائے جانے پر الزامات لگائے۔

انہوں  نے جے آئی ٹی کو بتایا کسی الزام کا کوئی ثبوت یا شواہد نہیں ہیں، انہوں نے  سوال کےجواب میں کہا کہ حساس ادارے کے سربراہ کی پریس کانفرنس پر ان پر الزامات لگائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کے سوال پرکہا کہ حساس ادارے کے سینئر افسر سے کبھی ملاقات نہیں کی۔

چیئرمین تحریک انصاف سے جے آئی ٹی نے پوچھا ڈرٹی ہیری کسےکہتے ہیں اس پر انہوں نے بتایا کہ عسکری حساس ادارےکے  سینئر افسرکو ڈرٹی ہیری کہتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو کہا کہ تمام ویڈیو کلپ کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ جس کے بعد جےآئی ٹی حکام نے تمام سوالات اور ان کے جوابات پرچیئرمین تحریک انصاف سے دستخط کرائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے