اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہنگامہ آرائی کیس: شاہ محمود قریشی کی 19 جون تک ضمانت منظور

13 Jun 2023
13 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی خود پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے وکیل علی بخاری سے سوال کیا کہ کل آپ کدھر تھے؟ جس پر وکیل علی بخاری نے بتایا کہ چیف کمشنر آفس میں درخواست کے معاملے پر مصروف تھا۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر آپ کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا، میں نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، 19 جون کو دیگر شریکِ ملزمان کی بھی ضمانتوں کی سماعتیں مقرر ہیں۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی قانون کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔

بعدازاں عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 19 جون تک شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے