09 Jun 2023
(لاہور نیوز) جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے ایک جماعت کی مقبولیت کے نعرے دم توڑ چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی ر ہنما ندیم افضل چن کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید حسن مرتضیٰ نے کہا مقبولیت کا واویلا کرنیوالا آج خود تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔ سیاستدان اس طرح نہیں روتے جس طرح وہ زمان پارک میں رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے پارٹیاں بچانے کی بجائے معیشت بچانے کو ترجیح دی ہے۔ اتحادی حکومت ایک سال تک معیشت ٹھیک کرنیکی کوشش کرتی رہی ہے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے میثاق معیشت کی بات کر کے تمام کاروباری طبقے کو اعتماد میں لیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بالآخر سب کو جمہوریت کی طرف جانا ہو گا۔