اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ریمبو اور صاحبہ نے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی خوشگوار رکھنے کے طریقے بتادیے

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار افضال خان عرف ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کو زندگی خوشگوار رکھنے کیلئے 3 اہم طریقے بیان کر دیے گئے ۔

تفصیلات کےمطابق ایک انٹرویو میں  گفتگو کرتے ہوئے ریمبو نے کہا کہ سب سے پہلے تو میاں بیوی کو اس چیز کا خیال رکھنا چاہیے کہ اُن کے درمیان ہونے والی لڑائی کا کسی تیسرے کو معلوم نہ ہو اور سوشل میڈیا سے اس کو بچائیں کیونکہ سوشل میڈیا سوکن کا کردار ادا کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ اچھے دوست ہوتے ہیں مگر جب انہیں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا علم ہوتا ہے تو وہ کان بھرتے ہیں اور اگر لڑکی یا لڑکے کی فیملی میں بات چلی جائے تو پھر وہ اپنے مشورے دے کر بگاڑ پیدا کرتے ہیں، بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اچھے اور نبھانے والے مشورے دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں  صاحبہ نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی عورت کی زندگی سے متاثر نہ ہوں اور اگر ایسا کرنا مقصود ہے تو پھر اُس کی عادات جیسے سچ بولنا، عزت کرنا وغیرہ ہیں سے متاثر ہوں کیونکہ وہ اگر دوسروں کی چیزوں سے متاثر ہوکر اپنی زندگی موازنہ کریں گی تو اس سے شوہر تنگ آجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’سب سے اہم بات یہ ہے کہ لڑکی کو اپنے شوہر کی فیملی کی عزت کرنی چاہیے،ہمارے ہاں ہمیشہ ساس کو برا کہا جاتا ہے مگر بہت ساری بہوئیں بھی تباہی مچا دیتی ہیں‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے