اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خون کا ایک نمونہ کتنے اقسام کے کینسرکی نشاندہی کرسکتا ہے؟جانئے

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ خون کا ایک نمونہ 50 سے زائداقسام کے کینسر کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق میں دیکھا گیا  ہے کہ جنرنل فزیشن کو معائنہ کرانے والے 6 ہزار 238 افراد میں سے 323 افراد میں گیلیری ٹیسٹ سے کینسر کی علامات کی نشان دہی کی گئی۔محققین کا کہنا ہے کہ ان 323 مریضوں میں سے 244 افراد میں بعد ازاں کینسر کی تشخیص ہوئی  جو کہ اس ٹیسٹ کی درستگی کے حوالے سے ایک مثبت اشارہ ہے۔

تحقیق کے نتائج سے مطلب لیا جاسکتا ہے کہ خون کے ٹیسٹ میں صلاحیت ہے کہ لوگوں میں کینسر کی علامات کی نشاندہی کرتے ہوئے تشخیص میں تیزی لا سکتا ہے۔مثبت کیسز کے 85 فیصد میں ٹیسٹ کینسر لاحق ہونے کی جگہ کی درست نشاندہی کی۔

کینسر کی کچھ اقسام علامات ظاہر کرنے سے قبل ہی خون میں ڈی این اے شامل کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس ٹیسٹ نے 37 فیصد بوول کینسر، 22 فیصد پھیپھڑوں کے کینسر، 8 فیصد یوٹرین کینسر، 6 فیصد کھانے کی نالی کے کینسر اور 4 فیصد اووریئن کینسر کی تشخیص کی البتہ ٹیسٹ کی درستگی کینسر کی  سٹیج پر منحصر تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے