اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ڈریپ نے 4 غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں 4 غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا، جس میں 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش سٹنٹ شامل ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کر دیا، 4 غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ کی جانب سے 2 امریکی، ایک جاپانی، ایک اٹلی، ترکش سٹنٹ کی ایم آر پی مقرر کی گئی، سٹنٹ پرائس کی منظوری ڈریپ ایکٹ 2012 کے تحت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی سٹنٹ پرومس پریمیئر کی قیمت 58765 روپے، امریکی سٹنٹ ڈیسائن ایکس ٹو کی قیمت 72450 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح جاپانی کارڈیک سٹنٹ الٹی ماسٹر کی قیمت 65507 روپے اور اٹالین، ترکش کارڈیک سٹنٹ کریٹ ایمپیلیمس کی قیمت 53130 روپے مقرر کی ہے۔

گذشتہ ماہ بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے غیر ملکی کارڈیک سٹنٹس کی قیمتوں کا تعین کیا تھا، امریکی، جرمن، چینی اور سوئس ساختہ پندرہ سٹنٹس کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے