اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 10 جون سے ہوگا

08 Jun 2023
08 Jun 2023

( ویب ڈیسک ) ایشین یوتھ نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز 10 جون سے کوریا میں ہوگا۔

چیمپئن شپ میں 11ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ اے میں ملائیشیا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ، بھارت اور جاپان کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں سنگاپور، سری لنکا، برونائی، تائیوان اور کوریا شامل ہیں۔

ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل اور پوزیشن میچز 17 جون کو ہوں گے۔

دوسری جانب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 9 رکنی قومی ٹیم کااعلان کر دیا ہے۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے 9 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حمنہ ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حیا گل، زینب شجاعت،ارشیہ،ایمن محمود، الویرا کاشف، زینب راحیل، مقدس فاطمہ اور ماہین علیم شامل ہیں۔

پاکستان اپنے گروپ کا پہلا میچ جاپان کے خلاف 10 جون کو کھیلے گا، دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 11 جون ، تیسرا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 12 جون ، چوتھا میچ ملائیشیا کے خلاف 13 جون اور پانچواں میچ بھارت کے خلاف 14 جون کو کھیلے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے