اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے دیامر بھاشا ڈیم اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام بیک وقت جاری ہے ،پراجیکٹ حکام کی جانب سے چیئرمین واپڈا کو تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی۔

پراجیکٹ حکام  کے مطابق دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے لئے دریائے سندھ کا رُخ اسی سال نومبر میں موڑ دیا جائے گا، دریائے سندھ کا رُخ موڑنا دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے اہم ترین اہداف میں سے ایک ہے، رُخ موڑنے کے بعد دریائے سندھ ڈائی ورشن سسٹم سے گزر کر دوبارہ اپنے قدرتی راستے سے جا ملے گا۔

چیئرمین واپڈا نے اپنے دورے میں پراجیکٹ سائٹ پر حال ہی میں تعمیر کئے گئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح بھی کیا ، دیا مر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ، 4ہزار 500میگاواٹ کم لاگت پن بجلی پیدا ہوگی۔

چیئرمین واپڈا  نے زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا، اپنے دورے میں چیئرمین  نے منصوبے کی مختلف سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ر) نے کہا کہ 4 ہزار 320میگاواٹ کا داسو پراجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جارہا ہے، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پہلے مرحلے سے 2 ہزار 160 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے