اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک اور افواج پاکستان کو بدنام کرنے کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا: آرمی چیف

07 Jun 2023
07 Jun 2023

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور یوم سیاہ سانحہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

کانفرنس کے شرکاء نے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پروان چڑھانے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان کے منصوبہ سازوں اور ماسٹر مائنڈز کیخلاف قانون کی گرفت مضبوط کی جائے، افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو بتایا گیا کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آئین پاکستان کے تحت کارروائی ہو رہی ہے، ملزموں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر جعلی پراپیگنڈے کے ذریعے انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک اور مسلح افواج کو بدنام کر کے مذموم سیاسی مفادات کا حصول ہے، قوم کے بھرپور تعاون سے تمام تر ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پر حملے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام کو گمراہ کرنا ہے، کثرت سے جمع کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کو نہ جھٹلایا اور نہ ہی بگاڑا جا سکتا ہے، رِیاست پاکستان اور مسلح افواج شہداء اور ان کے اہلخانہ کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لازوال قربانیوں کو ہمیشہ سراہتے رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اور مسلح افواج کا آپس میں گہرا تعلق ہے جو قومی سلامتی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، 25 مئی کی تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت افواج پاکستان اور عوام میں گہرے تعلق کی واضح عکاسی کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے