07 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 13 جون تک اہلیہ چیئرمین تحریک انصاف کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی، پنجاب پولیس، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل جاوید اعوان نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کی دستخط شدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا، بعدازاں عدالت نے پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ کو 13 جون تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔