06 Jun 2023
(ویب ڈیسک) فرانس کے شہر پیرس سے شروع ہونے والی یوریشیا بائیکرز ریلی کوئٹہ سے ملتان کے لئے روانہ ہو گئی۔
ریلی گزشتہ روز ایران کے راستے سے پاکستان پہنچی تھی، خواتین بائیکرز سمیت ریلی میں مختلف ممالک کے 35 بائیکرز شریک ہیں۔
یوریشیا ریلی 16 ممالک کا سفر کر کے کوالالمپور میں اختتام پذیر ہو گی، بائیکرز ریلی آج کوئٹہ سے ملتان کے لیے روانہ ہوئی، ریلی کے شرکا شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔
ریلی 12 جون کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گی، ریلی کے شرکا کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔