اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ظل شاہ قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

06 Jun 2023
06 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

چیئرمین پی ٹی آئی ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئے۔

جسٹس انوار الحق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کونسی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟ کیا یہ کیس قابل ضمانت ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی ہے تو قابل ضمانت۔

عدالت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی۔

عدالت نے کہا کہ یہاں 3 پراسیکیوٹر کھڑے ہیں، بتائیے آپ نے جو ایف آئی آر پڑھی اس سے ملزم کا کیا تعلق بنتا ہے؟ آپ چھوڑ دیں کہ ملزم کون ہے صرف یہ دیکھیں کہ کیا اس کی ضمانت منسوخ ہوتی ہے، آپ کوئی تو طریقہ بتا دیں۔

بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ظل شاہ قتل کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے