05 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے برکی میں ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ برکی کی حدود میں پانچ ڈاکوؤں نے نجی بینک میں لوٹ مار کی۔ ڈاکوؤں نے سیکیورٹی گارڈ منور اور سہیل سے اسلحہ چھین کر عملے کو یرغمال بنایا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے بینک سے ایک کروڑ سے زائد رقم لوٹ لی۔ ڈاکوؤں نے بینک میں موجود شہری عمران سے 41 لاکھ سمیت بینک سے 60 لاکھ لوٹ لئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں کے تشدد سے سیکیورٹی گارڈ منور زخمی ہوا۔ ڈاکو فرار ہوتے سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ بھی لے گئے۔