لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023 میں کامیابی
(لاہور نیوز) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023 میں شاندار کامیابی حاصل کی۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ 2023 میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے پاکستان کی تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پنجاب کی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی یونیورسٹیوں میں پہلے نمبر پر آ گئی۔
لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے پاکستان کی تمام خواتین کی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی دنیا بھر میں مجموعی طور پر 301-400 کے درمیان درجہ بندی میں آ گئی۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی پائیدار ترقیاتی اہداف ایس ڈی جی 5 میں پانچویں پوزیشن آ گئی۔
وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے شاندار کامیابی پر اظہار مسرت کیا۔ان کا کہنا تھا پنجاب میں پہلی، پاکستان میں تیسری اور پاکستان کی خواتین یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعلیم اور تحقیق کے غیر معمولی معیار کا ثبوت ہے۔ یہ درجہ بندی تمام فیکلٹی ممبران کی لگن اور محنت کی عکاسی کرتی ہے۔