اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ابرار الحق، سیف اللہ نیازی کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان

26 May 2023
26 May 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں ابرار الحق اور سینیٹر سیف اللہ نیازی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا کہ شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت نہ کی ہو، بچپن سے ہی والدین نے حب الوطنی کا درس دیا، شہداء کی کہانیاں سن کر فخر محسوس کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری پروش ایسے گھرانے میں ہوئی جو ایک فوجی گھرانہ ہے، ہمیشہ ہر مسلمان کی طرح فوج میں جانے کا شوق تھا، شہدا سے جذباتی وابستگی رہی، خانہ کعبہ میں اپنے لیے شہادت کی دعا کی تھی۔

ابرار الحق نے کہا کہ سہارا ٹرسٹ کے تحت کینسر ہسپتال بنایا، ہر سال ہم سہارا کی فیملیز کو تقریبات میں بلاتے اور تحائف دیتے ہیں، سیاست میں مقبولیت نہ پیسے کا لالچ تھا، سہارا کے اب اربوں کے اثاثے ہیں، بدقسمتی سے سیاست میں میرا کام پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

پی ٹی آئی رہنما سینٹر سیف اللہ نیازی نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، مجھے اپنی فیملی اور صحت پر فوکس کرنا ہے، 9 مئی کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں، اخلاقیات اور دین میں ایسے واقعات کی اجازت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے