
26 May 2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما چند ماہ جیل میں نہیں رہ سکتے اس کے سوا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگ اگر پیشی سے چھپیں گے تو پولیس ان کے رشتے داروں کے گھر میں تلاش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ چند ماہ جیل میں نہیں رہ سکتے، اس کے سوا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔