09 May 2023
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان پر کسی قسم کا تشدد نہیں کیا گیا اگر وہ شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔
عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ باقاعدہ ڈاکیومنٹڈ کیس ہے، اگر عمران خان شامل تفتیش ہوجاتے تو ریفرنس بغیر گرفتاری کے چلایا جاسکتا تھا۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ نوٹسز کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے، قومی خزانےکو نقصان پہنچانے پر نیب کی جانب سے گرفتاری کی گئی ہے، ان پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
