24 Mar 2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیانیے کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی۔
مریم نواز قصور کے تنظیمی کنونشن میں قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے حقائق عوام کے سامنے منکشف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مریم نواز شریف تنظیمی کنونشنز اور عوامی اجتماعات کو حقائق عوام تک پہنچانے کیلئے استعمال کریں گی۔
مریم نواز شریف پیر سے عوامی سطح پر عمران خان کے مقامی اور انٹرنیشنل ہینڈلرز کو بے نقاب کریں گی، مریم نواز شریف پیر کو تنظیمی کنونشن کے سلسلے میں قصور جائیں گی جہاں وہ قوم کے سامنے اہم حقائق کا انکشاف کریں گی۔
