اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی نے معاملہ عدالت عظمیٰ میں اٹھا دیا

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عدالتی پیشی کے موقع پر عمران خان کی گرفتاری کے امکانات کے تناظر میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا۔

چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد آ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو نشانِ انتقام بنانا چاہتی ہے، عدالتی احکامات کی تعظیم میں عمران خان لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے۔

اسد عمر نے لکھا کہ عمران خان نے کل لاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی، معزز عدالت عالیہ نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیا، پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا، عمران خان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلاء سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو کسی نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، عمران خان اپنی جان کو لاحق خطرات سے بھی مسلسل آگاہ کرتے آئے ہیں ۔

چیف جسٹس آف پاکستان سے اسد عمر نے استدعا کی کہ چیئرمین تحریک انصاف کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے عدالت فوری از خود نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے