اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر خزانہ پنجاب کی سرکاری افسران کے پروموشنل کورس میں بطور گیسٹ سپیکر شرکت

10 Jan 2023
10 Jan 2023

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری کی پنجاب مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سرکاری افسران کے پروموشنل کورس میں بطور گیسٹ سپیکر شرکت ہوئی۔

اس موقع پر کورس کے شرکاء سے پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری نے کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے یونٹس کے استحکام سے مشروط ہے۔ این ایف سی وفاق مخالف ایجنڈہ ہے۔ پارلیمنٹ کو این ایف سی کے معاملہ پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اگر جمہوریت مسائل کا حل تو فیڈریشن بھی مسائل کا حل نہیں۔ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے سیاسی جماعتوں خود اپنے اندر جمہوریت کو یقینی بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا بدقسمتی سے ہماری تمام بڑی جماعتیں شخصیت پرستی کو فروغ دے رہی ہیں۔  گورننس کی خرابی صرف سیاسی جماعتوں کے سبب نہیں اس میں بیوروکریسی بھی شراکت دار ہے۔ ملکی نظام میں خرابی کا آغاز میرٹ کی قربانی سے ہوا۔ اختیارات کے غلط استعمال اور قوانین سے انحراف نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ہم آگے تو بڑھے لیکن ہماری سمت درست نہیں رہی۔

سردار محسن خان لغاری نے کہا 1960کی دہائی میں دنیا نہری نظام کے لیے پنجاب کی طرف دیکھ رہی تھی۔ سرکاری سکولوں میں ٹاٹ پر بیٹھ کے پڑھنے والے کامیاب اداروں کے سربراہ تھے۔ آج سرکاری سکولوں میں خود وہاں کے اساتذہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے روادار نہیں۔ اس وقت میرٹ پر بھرتیاںپ کارکردگی کی بنیاد پر ترقی ہی سرکاری اداروں کو تباہی سے بچا سکتی ہے۔ رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عوامی اعتماد کی حالی کو یقینی بنائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے