اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ضلع کچہری: میشا شفیع، لینا غنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری

19 Feb 2022
19 Feb 2022

(لاہور نیوز) علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا کیس، عدالت نے میشا شفیع اور لیناغنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیل کے مطابق ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع سمیت 8 ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی مہم چلائی۔ ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔ 

وکیل علی ظفر نے استدعا کی کہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی۔ میشا شفیع، عفت عمر، لینا غنی سمیت تمام ملزموں کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے