(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازوں کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کا مہینہ اکتوبر 2026 مقرر کیا گیا ہے، تاہم ٹیپا کو دونوں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی کمی کا سامنا ہے۔
ٹیپا حکام کے مطابق دونوں منصوبوں کا 60 سے 70 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ گرے سٹرکچر کے بعد فنشنگ کا عمل جاری ہے جبکہ امپورٹڈ آئٹمز کے آرڈرز اور فنشنگ کے کام کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔
حکام کے مطابق متعدد بار پنجاب حکومت اور والڈ سٹی کو فنڈز کے اجراء کے لیے تحریری طور پر مطالبہ کیا، تاہم معاملے کی حساسیت سے بار بار آگاہ کرنے کے باوجود متعلقہ محکموں کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کیے گئے۔
ٹیپا حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز بروقت جاری کردیئے گئے تو دونوں پارکنگ پلازوں کا کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازے حکومت پنجاب کے ترجیحی منصوبوں کا حصہ ہیں۔
